مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی " را " کے چار ایجنٹوں کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق پولیس نے گزشتہ روز گرفتار ہونے والے " را " کے گرفتار 4 ایجنٹوں شفیق عرف پپو، خالد امان، محسن اور ظفر عرف ٹینشن کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر پولیس کے تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ دہشت گردوں کو گزشتہ روز کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے گرفتارکیا جن سے کچھ ایسے اکاوٹنس بھی پکڑے گئے ہیں جو بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے زیراستعمال ہیں اور انہوں نے بھارت کے مختلف حصوں سے تربیت بھی حاصل کی جب کہ گرفتاردہشت گرد پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں رکاوٹیں ڈالنے کے لئے کارروائیاں بھی کرنا چاہتے تھے۔ میں دیا جائے جس کے بعد عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے چاروں ایجنٹوں کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی " را " کے چار ایجنٹوں کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔
News ID 1857720
آپ کا تبصرہ